• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہراہ بھٹو کی تعمیر آخری مراحل میں، مئی کے پہلے ہفتے میں کھل جائے گی

کراچی (طاہر عزیز۔۔۔اسٹاف رپورٹر) قیوم آباد تا سپر ہائی وے تعمیر کی جانے والی شاہراہ بھٹو(ملیر ایکسپریس وے)کو مئی کے پہلے ہفتے میں ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا ۔ پہلے کی طرح اس فیز کا افتتاح بھی چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے کرائے جانے کا امکان ہے۔پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی تحت39کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیر کا منصوبہ آخری مراحل میں داخل ہو گیا ہے شاہراہ کا بڑا کام قائدآباد سے سپر ہائی وے کی جانب ملیرندی پر 4 کلو میٹر ایلیویٹڈ سڑک( فلائی اوور) تھا اب اس کی کارپٹننگ کے بعد ایکسپنشن جوائنٹ لگانے کا کام ہو رہا ہے جبکہ اسی مقام پر واپسی والےٹریک کی کارپٹنگ کی جا رہی ہے۔

اہم خبریں سے مزید