• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ بندی منصوبے پر آبنائے ہرمز کے شراکت دار ممالک کی منظوری ہونی چاہیے: قطر

ترجمان قطری وزارت خارجہ ماجد الانصاری - فوٹو: فائل
ترجمان قطری وزارت خارجہ ماجد الانصاری - فوٹو: فائل

قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا ہے کہ جنگ بندی منصوبے پر آبنائے ہرمز کے شراکت دار ممالک کی منظوری ہونی چاہیے۔

دوحہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ماجد الانصاری کا کہنا تھا کہ کسی بھی ڈکٹیشن کو قبول نہیں کیا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ جنگ سے متعلق ممکنہ معاہدے کی کامیابی کےلیے بین الاقوامی نگرانی ہونے چاہیے۔

ترجمان قطری وزارت خارجہ نے کہا کہ خطے کے ممالک کو موجودہ کشیدگی کے حل کےلیے تیار امن منصوبے کا حصہ ہونا چاہیے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کسی بھی فریق کی جانب سے توانائی تنصیبات پر حملے ناقابل قبول ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید