• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ پشاور کے ملازمین کی تنخواہیں سپینش ادا کئے جائیں،عبدالواسع

پشاور( جنگ نیوز )امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا وسطی عبدالواسع اور سابق رکن قومی اسمبلی و صوبائی جنرل سیکرٹری صابر حسین اعوان نے جامعہ پشاور میں ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کی عدم ادائیگی پر ملازمین کی ہڑتال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ شعبہ تعلیم بالخصوص جامعہ پشاور کے سرکاری ملازمین کی ہڑتال سے پشاور یونیورسٹی میں زیر تعلیم ملک اور قوم کے مستقبل کے معماروں کی تعلیمی سرگرمیاں شدیدمتاثر ہوگی حکومت ہوش کے ناخن لیں اور جامعہ پشاور کے ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگیوں کے لئے ترجیحی بنیادوں پر عملی اقدامات اٹھائیں۔
پشاور سے مزید