• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی وزیر جنگ پر ٹرمپ سے ایران جنگ ​​سے متعلق حقیقت چھپانے کا الزام

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ پر ڈونلڈ ٹرمپ سے ایران جنگ کی حقیقت چھپانے کا الزام عائد کیا ہے۔

اب تک ڈونلڈ ٹرمپ مسلسل امریکی عوام کو یہی یقین دلاتے آ رہے ہیں کہ ایران کے خلاف جنگ ناقابل یقین حد تک زبردست انداز میں آگے بڑھ رہی ہے مگر اس دعوے پر کئی سوالات اُٹھنا شروع ہوگئے ہیں۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، پیٹ ہیگستھ کی جانب سے ایران جنگ کے بارے میں امریکی صدر کو دی گئی بریفنگ مشرق وسطیٰ کی پیچیدہ حقیقت کی عکاسی نہیں کرتی۔

امریکی وزیر جنگ نے دعویٰ کیا کہ ایران کو رسوائی کا سامنا کرنا پڑا اور امریکی افواج نے ایران کے آسمانوں پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

تاہم، ایران کی جانب سے امریکی لڑاکا طیارے ایف- 15 ای کو مار گرانے کے بعد، ایک ہائی رسک ریسکیو مشن نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ایران اب بھی امریکی افواج کو چیلنج کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

حکام اور تجزیہ کاروں کا دعویٰ ہے کہ اس طرح کے واقعات ایران کے آسمانوں پر امریکی فضائی برتری پر سوالات اُٹھاتے ہیں۔

ٹرمپ انتظامیہ کے ایک حکام کے مطابق پیٹ ہیگستھ امریکی صدر کو حقیقت نہیں بتا رہے ہیں، جس کے نتیجے میں ڈونلڈ ٹرمپ مسلسل اپنے بیانات میں گمراہ کن معلومات کو دہرا رہے ہیں۔ 

پینٹاگون کے ترجمان شان پارنیل نے ان الزامات کو جھوٹ اور پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید