• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی ایرانی تجویز امریکا کو موصول‘ مطمئن نہیں ہوں‘ ٹرمپ

تہران /واشنگٹن (اے ایف پی /نیوزڈیسک ) ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق امریکا کے ساتھ مذاکرات سے متعلق نئی تجویز جمعرات کو پاکستانی ثالثوں کوبھجوادی گئی ہے ‘وائٹ ہاؤس نے جمعہ کوایران کی نئی تجویز وصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے اس کی تفصیلات بتانے سے انکار کر دیا ہےاورکہاہے کہ مذاکرات جاری ہیںجبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی ابھی ایران کے ساتھ براہ راست بات چیت ہوئی ہے تاہم وہ تہران کی نئی تجویز سے خوش اور مطمئن نہیں ‘ تہران ایسے مطالبات کر رہا ہے جنہیں وہ تسلیم نہیں کر سکتے‘ انہیں صحیح ڈیل کرنی ہوگی ‘ امید نہیں کہ ہم کسی معاہدے تک پہنچ پائیں گے ‘ واشنگٹن اپنی حتمی تجاویز پیش کرچکا ہے‘ان کے پاس دوہی آپشنز ہیں یا توایران کو مکمل تباہ کردیاجائے یا پھر کوئی معاہدہ ہوجائے‘لڑائی ختم ہوتے ہی تیل گیس اور دیگر اشیاءکی قیمتیں کم ہوجائیں گی ‘ادھرواشنگٹن نے مزید6 ایرانی شہریوں ‘21کمپنیوں اور ایک بحری جہاز پر پابندی لگا دی جبکہ امریکی محکمہ خزانہ نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے محفوظ گزرگاہ کے بدلے ایرانی حکومت کو کسی بھی قسم کا ٹول ٹیکس یا رقم ادا نہ کی جائے بصورت دیگر ایسی ادائیگی کرنے والوں کو بھی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ دوسری جانب ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے واضح کیا ہے کہ اگر امریکا اپنے غیرمنصفانہ مطالبات ‘دھمکی آمیز لہجے اور اشتعال انگیز اقدامات ترک کر دےتو تہران سفارت کاری کا راستہ اختیارکرنے کو تیار ہے۔

اہم خبریں سے مزید