ملتان (سٹاف رپورٹر) جہانگیر خان ترین کی جانب سے کوئٹہ، چمن پھاٹک میں نہتے شہریوں پر ہونے والے بزدلانہ حملے کی مذمت کی گئی ہے،جہانگیر خان ترین نے کہا کہ بزدل دشمن کی جانب سے عید کی چھٹیوں کے دوران اپنے گھروں کو جانے والی فیملیز اور معصوم بچوں کو نشانہ بنانا سفاکیت کی بدترین مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحتِ کاملہ عطا فرمائے۔