ملتان(سٹاف رپورٹر) ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سید موسیٰ رضا کی ہدایات اور ڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھ(2) رمیض ظفر کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیم نے وہاڑی کے علاقوں موضع اکبر شاہ اور 97 ڈبلیو بی میں قلفیاں اور کھویا بنانے والے یونٹس کو چیک کیا۔تفصیلات کے مطابق کھوئے کی تیاری میں غیر معیاری اجزاء کی ملاوٹ پائی گئی۔دورانِ کارروائی فوڈ سیفٹی ٹیم نے 25کلو ملاوٹی کھویا تلف کیا، یونٹ مالک کے خلاف ایف آئی آر درج اور موقع پر ایک شخص پولیس کی تحویل میں کروایا ۔مزید فوڈ پروسیسنگ کیلئے صاف پانی کا استعمال نہ کرنے پر آئسکریم پروڈکشن یونٹ کو بھی اصلاح تک بند کر دیا گیا۔