ملتان (سٹاف رپورٹر) چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی اور قیمتی سامان سے محروم ہو گئے، تفصیلات کے مطابق نشتر ہسپتال سے اظہر کی نقدی چوری کر لی گئی، تھانہ کینٹ کے علاقہ میں مسلح افراد نے سنبل سے نقدی اوردیگر سامان چھین لیا، تھانہ مظفر آباد کے علاقہ میںنامعلوم افراد خوشی محمد کے گھر سے متفرق سامان چوری کرے لے اڑے جبکہ اسی تھانے کی حدود سے شاہد کے گھر سے سامان چوری کرلیاگیا، تھانہ قطب پور کے علاقے میں خالد کا ٹیوب ویل کا سامان چوری ہوگیا، تھانہ ممتاز آباد کے علاقہ میں مجاہد سے موبائل فون اور نقدی چھین لی گئی، تھانہ الپہ کے علاقہ میں عامر کے گھر سے نامعلوم افراد سونا اور دیگر سامان چوری کرکے لے گئے، تھانہ صدر کے علاقہ میں فہیم کے گھر سے متفرق سامان چوری کرلیاگیا، تھانہ ڈی ایچ اے کے علاقہ میںپرویز کے گھر سے سامان چوری ہو گیا، تھانہ دولت گیٹ کے علاقہ میں مغیث کی نقدی چوری کرلی گئی، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقہ میںطیب کا موبائل چھین لیاگیا جب کہتھانہ شاہ رکن عالم کے علاقہ میں مسلح افراد نے نعمان سے موبائل فون اور کیمرے چھین لیے۔