ملتان (سٹاف رپورٹر) بہائو الدین زکریا یونیورسٹی کے الیکٹریکل ونگ کے ڈیلی ویجز پر کام کرنے والا لائن مین رانا ذیشان گزشتہ رات دوران ڈیوٹی لا کالج کے پاس ایمرجنسی میں بجلی ٹھیک کرتے ہوئےکرنٹ لگنے سے کھمبے سے گر کیا جس کی وجہ سے اس کے دونوں بازو ٹوٹ گئے، زخمی لائن مین اس وقت نشتر ہسپتال میں زیر علاج ہے اور عید بعد اس کا آپریشن ہو گا۔