ملتان(سٹاف رپورٹر) سپیشل کورٹ سینٹرل ملتان کے جج وسیم الرحمان خان خاکوانی نے پی ٹی وی ملتان سینٹر کی خاتون میک اپ آرٹسٹ شاہدہ پیر زادہ المعروف شاہ جی کیخلاف جعلی اسناد کے الزام میں درج مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے انہیں باعزت بری کر دیا، عدالت نے اپنے تحریری فیصلے میں قرار دیا کہ استغاثہ ملزمہ کے خلاف الزامات کو ٹھوس، قابل اعتماد اور ناقابل تردید شواہد کے ذریعے ثابت کرنے میںناکام رہا، مقدمے کے مدعی عمر سعید گجر تھےجو سابق ناظم احمد گجر کے داماد ہیں، خاتون میک اپ آرٹسٹ پر دباؤ ڈالنے اور انہیں خاموش کروانے کیلئے 30 دسمبر 2024 کو انکے خلاف مقدمہ درج کروایا گیا۔