ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس کی کارروائیاں، اغو اور خاتون پر تشدد سمیت دیگر ملزمان کے خلاف مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق تھانہ گلگشت کے علاقہ سے لڑکی کو اغواکرلیاگیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی‘ پولیس کو شبیر نے درخواست دی کہ اہل خانہ کے ہمراہ گھر میں سویا ہوا تھا، رات کو بیدار ہوا تو اس کی بیٹی (الف) گھر میں موجود نہ تھی جسے ملزمان اغوا کرکے کے گئے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی‘بچے سے بدفعلی کرنے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیاگیا، پولیس مخدوم رشید کو خاتون فوزیہ نے بتایا کہ اس کا بیٹا سیلون پر کام کرتا ہے، ایان اور صائم نے اس کیساتھ بدفعلی کی، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردیں، پولیس تھانہ کینٹ نے بوگس چیک دینے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس کو زبیر نے درخواست دی کہ سالم نے اس سے زمین کا سودا کرکے رقم لی مگر سواد مکمل نہ ہوا جس پر اس نے رقم کا چیک دیا جو مقررہ تاریخ پر ڈس آنر ہوگیا ،پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردیں جب کہ مخدوم رشید پولیس نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس کو زرینہ بی بی نے اطلاع دی کہ یاسین اور سعید اس کے گھر آئے اور اسے تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کردیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی۔