ملتان(سٹاف رپورٹر)جسونت گڑھ میں قائم مویشی منڈی میں چائے کےسٹال پر اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے قریبی شامیانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا،آگ لگتے ہی منڈی میں بھگدڑ مچ گئی اور بیوپاریوں و شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا،عینی شاہدین کے مطابق آگ ممکنہ طور پر چولہے یا گیس سلنڈر سے بھڑکی جس نے چند ہی لمحوں میں اطراف میں لگے کپڑے کے شامیانوں کو اپنی زد میں لے لیا،موقع پر موجود افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت فوری کارروائی کرتے ہوئے پانی اور مٹی کی مدد سے آگ پر قابو پالیاجس کے باعث بڑا نقصان ہونے سے بچ گیا،شہریوں نے شکایت کی کہ واقعے کے وقت منڈی میں فائر بریگیڈ کی کوئی گاڑی موجود نہیں تھی جبکہ عیدالاضحی کے پیش نظر ہزاروں شہریوں کی آمد کے باوجود حفاظتی انتظامات ناکافی دکھائی دیے، بیوپاریوں اور شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مویشی منڈیوں میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مستقل فائر بریگیڈ، ریسکیو عملہ اور حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جائیں تاکہ کسی بڑے سانحے سے بچا جاسکے۔