ملتان (سٹاف رپورٹر) پارلیمانی سیکرٹری برائے ہاؤسنگ سلطان باجوہ کا ملتان کا دورہ، ہارٹیکلچر ایجنسی ملتان اور ایم ڈی اے کے منصوبوں پر بریفننگ لی،اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری برائے ہاؤسنگ نے کہا کہ سی ایم پنجاب کے گرین وژن کو عملی جامہ پہنا رہے ہیں،مختلف شہروں میں نئی ہارٹیکلچر ایجنسیز قائم کرنے کا مقصد شہروں کو گرین اور خوبصورت بنانا ہے،سلطان باجوہ نے مزید کہا کہ درخت وقت کی اہم ضرورت ہیں، شہر ملتان میں مزید شجرکاری سے درجہ حرارت میں کمی آتے گی، ہارٹیکلچر ایجنسی ملتان شہر کو خوبصورت اور گرین کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، امید ہے مستقبل میں شہر مزید روشن خوبصورت اور گرین کرنے کے لیے مزید منصوبے اور اقدامات کیے جائیں گے۔