• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واپڈا ٹاؤن ای بلاک کے سبزہ زار میں ایک روزہ ’’چاند رات نمائش‘‘ کا انعقاد

ملتان ( سٹاف رپورٹر) عیدالاضحی کے سلسلے میں واپڈا ٹاؤن ای بلاک کے سبزہ زار میں ’’فیسٹیفائی موومنٹس‘‘کے زیر اہتمام ایک روزہ ’’چاند رات نمائش‘‘ کا انعقاد کیا گیا، جس میں فیملیز، خواتین، بچوں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،نمائش کا افتتاح سابق ڈائریکٹر کالجز پروفیسر ڈاکٹر محمد حسین آزاد، صدر ایم ڈی اے آفیسرز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی ملتان راحیل خان‘ معروف گلوکارہ نادیہ ہاشمی اور دیگر نے مشترکہ طور پر ربن کاٹ کر کیا، نمائش میں خواتین کے ملبوسات، جوتوں، میک اپ، مہندی، چوڑیوں، آرٹیفیشل جیولری، دستکاری، گھریلو اشیاء اور کھانے پینے کے متنوع اسٹالز لگائے گئے تھے، جبکہ بچوں کے لیے خصوصی پلے ایریا بھی قائم کیا گیا تھا جہاں بچوں نے جھولوں اور مختلف گیمز سے بھرپور لطف اٹھایا۔ نمائش میں شریک خواتین اور فیملیز نے خریداری کے ساتھ ساتھ عید کی تیاریوں سے متعلق خصوصی رعایتی آفرز میں بھی دلچسپی لی۔
ملتان سے مزید