پشاور (کرائم رپورٹر) پشاور کے علاقے پشتخرہ بالا میں مسلح افراد نے سابقہ دشمنی پر فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر رکشہ ڈرائیور زخمی ہوگیا جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پشتخرہ پولیس کے مطابق واقعہ عمرگل چوک کے قریب پیش آیا جہاں مسمی رحمان سکنہ لنڈی اخون احمدکو مسلح افراد نے نشانہ بنایا ہے۔ پولیس نے بتایاکہ فائرنگ سے گولی رحمان کے سر میں لگی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر رکشہ ڈرائیور زخمی ہوگیا جس کی شناخت عباس سلیم ولد محمد عمر کے نام سے ہوئی ہے ۔ڈرائیور کو گولی ہاتھ پرلگی جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کا کہناہے کہ مقتول کی دشمنی چلی آرہی ہے تاہم آخری اطلاعات تک ورثاءکی جانب سے رپورٹ درج نہ ہوسکی تھی۔ پولیس نے نعش پوسٹمارٹم رپورٹ کیلئے منتقل کردی ہے جبکہ تفتیشی ٹیم نے ابتدائی رپورٹ تیار کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں ۔