پشاور( لیڈی رپورٹر)پشاور یونیورسٹی،انسٹی ٹیوٹ اف زوالوجیکل سائنسز کی پی ایچ ڈی سکالر صالحہ گل نے کامیابی سے اپنے تحقیقی مقالے کا دفاع کر لیا ہے سکالر نے ڈاکٹر فرح زیدی اور معاون نگران پروفیسر ڈاکٹر عمر صدیقی کے نگرانی میں تحقیقی کام مکمل کیا جبکہ انکے بیرونی ممتحنین عبدالولی خان یونیورسٹی مردان،شعبہ زوالوجی کے پروفیسر ڈاکٹر گوہر الرحمن اور پشاور یونیورسٹی،شعبہ باٹنی کے پروفسیر ڈاکٹر غلام دستگیر تھے۔