• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لبنان: یو این مشن میں شامل اطالوی فوجیوں پر فائرنگ، روم میں اسرائیلی سفیر طلب

کراچی(نیوز ڈیسک)لبنان :یو این مشن میں شامل اطالوی فوجیوں پر فائرنگ،روم میں اسرائیلی سفیر طلب،اسرائیلی فوجیوں کو ہمارے سپاہیوں کو چھونے کا اختیار نہیں ، اطالوی وزیر خارجہ انتونیو تاجانی ،یو این پرچم کے ساتھ شناخت شدہ قافلوں کوخطرہ میں ڈالنا ناقابل قبول ہے، وزیر دفاع گوئیڈو کروسیٹو،لبنان میں اقوام متحدہ کے مشن میں تعینات اطالوی فوجی قافلہ پر فائرنگ کے بعد روم میں اسرائیلی سفیر کو طلب کرکے وضاحت مانگی گئی ۔اس واقعہ میں UNIFIL کی گاڑی کو نقصان پہنچا،حکومتی ذرائع کے مطابق کوئی زخمی نہیں ہوا۔یہ اسرائیل کی جانب سے تنازع کے آغاز کے بعد سب سے شدید حملے تھے۔اطالوی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیلی افواج کو اٹلی کے فوجیوں کو چھونے کا کوئی اختیار نہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید