کراچی(نیوزڈیسک)امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین نے ایران کے خلاف آپریشن ایپک فیوری میں امریکی فوج کی استعمال کردہ خوراک اور دیگر سہولیات کی تفصیلات بتا دیں۔امریکی وزیر جنگ کے ساتھ میڈیا بریفنگ کے دوران جنرل ڈین کین نے بتایا کہ تقریباً چھ ہفتوں پر محیط جنگ کے دوران امریکی فوج نے 60 لاکھ سے زائد کھانے استعمال کیے، امریکی فوج تقریباً 9 لاکھ 50ہزار گیلن کافی پی گئی، جو کہ تقریباً 76 لاکھ کپ بنتے ہیں۔ اس کے علاوہ 20لاکھ انرجی ڈرنکس اور بڑی مقدار میں نکوٹین بھی استعمال کی گئی۔جنرل ڈین کین نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ میں یہ نہیں کہہ رہا کہ ہمیں کوئی مسئلہ ہے۔