کراچی (نیوزڈیسک)ایران کیخلاف جنگ میں امریکہ اوراسرائیل کی کرد جنگجوئوں کی جانب سےمددکی امیدیںٹرمپ کےمتضادبیانات اور ایرانی ردعمل تلے دب کررہ گئیں۔ امریکی صدر نے جنگ کے شروع میں ایران پر کرد وں کے سخت حملےکاعندیہ د یا ،لیکن آٹھویں روزامکان مستردکردیا، پاسدارانِ انقلاب کےمیزائل و ڈرون حملوں اور دھمکیوں کی مسلسل مہم نے بھی کردوں کوجنگ میں شمولیت سے باز رکھا۔