اسلام آباد(آئی این پی ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے ایران، امریکا جنگ بندی میں توسیع پر کہاہے کہ جنگ بندی خطے میں امن کی بحالی کا موقع ہے،دعا ہے یہ عارضی وقفہ نہ ہوبلکہ پائیدار امن کی بنیاد بنے۔ اپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری کاکہناتھا کہ پاکستان نے دانشمندی سے امن کی قیادت کی،امریکااور ایران کی قیادت کے بھی شکرگزار ہیں،ایران اور امریکا نے مذاکرات کا راستہ اختیار کیا۔