راولپنڈی ( حافظ وسیم اختر) اڈیالہ روڈ پر ہنگامہ آرائی ، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں ،پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کیخلاف انسداد دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا، پتھراؤ سے 9 اہلکار زخمی ، متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا، پولیس نے 41 ملزمان کو حراست میں لے لیا ، فرار ہونے والےافراد کی 13 گاڑیاں بھی تحویل میں لے لی گئیں۔