• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی و چوری کی وارداتیں، شہری نقدی، موٹر سائیکلوں اور قیمتی سامان سے محروم

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی، موٹر سائیکلوں اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہو گئے، پولیس نے لوٹ مار کے الزام میں 32مقدمات درج کرلیے، تفصیلات کے مطابق تھانہ نیوملتان کے علاقے محمد عمران سے ڈاکو 25ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے‘ غلام شبیر سے جھپٹا مارکر نامعلوم ملزمان موبائل فون لے اڑے، تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے میں نصیر احمد سے ڈاکو 40ہزار روپے،موٹرسائیکل اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ بستی ملوک کے علاقے میں عبدالقدیر سے ڈاکوئوں نے 20ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا، تھانہ قطب پور کے علاقے میں غلام مرتضیٰ کا موبائل فون جھپٹا مارکر چھین لیا گیا جب کہ تھانہ نیو ملتان کے علاقے میں اسلام اور عارف احمد کے موبائل فونز، شاہ رکن عالم کے علاقے میں طاہر علی کی موٹرسائیکل، محمد احمد کا موبائل فون، سیتل ماڑی کے علاقے میں علی رضا اور محمد الیاس کی موٹرسائیکلیں، منظور احمد کا موبائل فون، دولت گیٹ کے علاقے میں عامر اقبال کا آوٹر، لوہاری گیٹ کے علاقے میں عمر خان کا موبائل فون،مخدوم رشید کے علاقے میں جمشید مختیار کی کیبل، سٹی شجاع آباد کے علاقے میں ہارون کا سامان، صدر شجاع آباد کے علاقے میں ریاض کا سامان، سٹی جلالپور کے علاقے میں اقبال حسین کے مویشی، گلگشت کے علاقے میں وسیم کا سامان، علی رضا کی موٹر سائیکل، بی زیڈ کے علاقے میں اکرم کا سامان، کوتوالی کے علاقے میں ریاض کا موبائل فون، کینٹ کے علاقے میں اکمل علی کی موٹرسائیکل، جلیل آباد کے علاقے میں نعیم کے موبائل فونز اور میٹر بجلی، مظفر آباد کے علاقے میں غلام عباس کا سامان،قطب پور کے علاقے میں ایوب کی موٹرسائیکل اور ممتاز آباد کے علاقے آصف کی موٹر چوری ہوگئی، پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید