ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر ایف آئی اے ملتان زون حافظ عطاء الرحمان کی گاڑی کو کوہاٹ کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئے، انہیں فوری طور پر طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے،دریں اثنا ڈائریکٹر حافظ عطاء الرحمان کے زخمی ہونے کی وجہ سے ڈائریکٹر ملتان کا چارج عارضی طور پر ڈپٹی ڈائریکٹر خواجہ حماد کو سونپ دیا گیا ہے۔