• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے کی بحالی کا پلان، فلیٹ 60 طیاروں تک بڑھانے کا ہدف ہے، عارف حبیب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عارف حبیب کارپوریشن کے چیئرمین عارف حبیب نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی بحالی کا پلان، فلیٹ 60 طیاروں تک بڑھانے کا ہدف ہے۔کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) میںتقریب سےمحمد اکرام راجپوت،حسین بخشی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔عارف حبیب نے کہا کہ قومی ایئر لائن میں کل 30 طیارے موجود ہیں جس میں سے 18 آپریشنل ہیں، 5 سے 6 طیاروں کو مرمت اور دیکھ بھال کی ضرورت ہے، ان طیاروں کو ریکور کرکے فلیٹ میں شامل کر رہے ہیں جس سے مجموعی تعداد 26 ہوجائے گی ، جبکہ فلیٹ کو 60 طیاروں تک پہنچانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) میں صنعتکاروں سے خطاب میں کیا۔

ملک بھر سے سے مزید