• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

20 ملین روپے خوردبرد کیس میں مفرور شریک ملزم گرفتار

کراچی( ثاقب صغیر )ایف آئی اے کراچی نے 20ملین روپے خردبرد کیس میں مفرور شریک ملزم کو گرفتار کر لیا۔حکام کے مطابق ایف آئی آر نمبر 21/26 میں مطلوب مفرور ملزم محمد عزیر خان کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزم بینک فراڈ اور 20ملین روپے کی خردبرد میں ملوث تھا۔مرکزی ملزم سابق بینکر پہلے ہی ایف آئی اے کی تحویل میں ہے۔ملزمان نے کسٹمر سے ٹرم ڈپازٹ کے نام پر 20 ملین روپے کا چیک حاصل کیا اور چیک کو بدنیتی سے استعمال کرتے ہوئے ڈمی اکاؤنٹ کے حق میں پے آرڈر تیار کیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید