• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ بندی، ایران مضبوط، امریکا کی عالمی ساکھ اور طاقت کو گہرا دھچکا

کراچی (نیوز ڈیسک) جنگ بندی، ایران مضبوط، امریکا کی عالمی ساکھ اور طاقت کو گہرا دھچکا، ماہرین کی صورتحال کو سوئز بحران جیسے تاریخی موڑ سے تشبیہ، ایک بڑی طاقت کے زوال کا آغاز ہوا تھا، جنگ بنیادی اہداف حاصل کرنے میں ناکام، ایران برقرار، ہرمز جیسے اہم تجارتی راستے پر اس کا اثر و رسوخ بھی قائم، واشنگٹن نے جنگ کا آغاز اتحادیوں سے مشاورت کے بغیر کیا، اب وہ امریکا کو ناقابلِ اعتباد اتحادی سمجھ رہے ہیں۔ نیو یارک ٹائمز نے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان حالیہ دو ہفتوں کی جنگ بندی نے وقتی طور پر کشیدگی کم ضرور کی ہے، تاہم عالمی سطح پر امریکا کی ساکھ اور طاقت کے بارے میں سنجیدہ سوالات اٹھنے لگے ہیں، جہاں ماہرین اس صورتحال کو سوئز بحران جیسے تاریخی موڑ سے تشبیہ دے رہے ہیں، جس میں ایک بڑی طاقت کے زوال کا آغاز ہوا تھا۔ تجزیوں کے مطابق یہ جنگ، جو ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں شروع کی گئی، اپنے بنیادی اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہی کیونکہ ایران نہ صرف برقرار رہا بلکہ آبنائے ہرمز جیسے اہم تجارتی راستے پر اس کا اثر و رسوخ بھی قائم ہے۔

اہم خبریں سے مزید