اسلام آباد (ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت پولیس نے جرائم پیشہ عناصر اور غیر قانونی مقیم افراد کیخلاف سرچ آپریشن 663افراد، 348 گھرانوں، 59ہ وٹلوں، 38 دوکانیں، 215 موٹر سائیکلوں اور61گاڑیوں کو چیک کیا گیا،جبکہ ایک افغان شہری سمیت 33مشکوک افراد اور 11 موٹر سائیکلوں کوجانچ پڑتال کیلئے تھانہ جات منتقل کیا گیا۔ تھانہ آبپارہ پولیس ٹیم نے گھریلو چوری کی وارداتوں میں ملوث سابقہ ریکارڈ یافتہ منظم گروہ کے رکن رحم زیب کو گرفتارکر کے 34لاکھ روپے سے زائد مالیت کی قیمتی گھڑیاں، ایل ای ڈیز، پنکھے، کپڑے، سلائی مشین، طلائی زیورات اور نقدی برآمد کر لئے گئے ۔ سنگین جرائم میں ملوث 17مجرمان اشتہاریوں سمیت 29جرائم پیشہ عناصر گرفتار لاکھوں، منشیا ت اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لئے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج۔ مزید تفتیش جاری ہے۔ملزم نے متعدد گھریلو چوری کی وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ تھانہ انڈسڑیل ایریا پولیس نے مو ٹر سائیکل چوری میں ملوث منظم گروہوں کے دو ارکان عرفان ساجد اور علی مراد کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کے 14مسروقہ مو ٹر سائیکل برآمد کر لئے ہیں، تھانہ مارگلہ، تھانہ سمبل، تھانہ سبزی منڈی، تھانہ کھنہ اور تھانہ بھارہ کہو پولیس، 435گرام آئس، مختلف بور کے چھ عدد پستول اور دوکلاشنکوف معہ ایمونیشن برآمد کر لیں۔