راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی مری نے جعلی معالجین اور عطائیوں کے خلاف کارروائی کرتےہوئے ایک غیر رجسٹرڈ کلینک کو سیل کر دیا۔ یہ کارروائی ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کے احکامات اور سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی مری کی ہدایات پر عمل میں لائی گئی۔ محکمہ صحت کی ٹیم کی چیکنگ کے دوران منیر کلینک کے نام سے چلنے والا ایک غیر رجسٹرڈ اور غیر قانونی طبی مرکز پایا گیا۔ کلینک کو موقع پر ہی سیل کر دیا اور مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔