اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سجادہ نشین درگاہ غوثیہ گولڑہ شریف پیر سید معین الحق گیلانی کے بڑے صاحبزادے، پیر سید مہر فرید الحق گیلانی کے اچانک انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں اسپیکر نے مرحوم پیر سید مہر فرید الحق گیلانی کی دینی، روحانی اور سماجی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وفات سوگوار خاندان کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ انہوں نے پیر سید معین الحق گیلانی اور اہلِ خانہ سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔