راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی خورشید احمد انجم نے دس سالہ بچے سے زیادتی کرنے والے ملزم کو عمر قید دیدی، متاثرہ بچے کے والد کی درخواست پر گزشتہ سال 11 اکتوبر کو تھانہ نصیر آباد میں درج کیس کے مطابق ذیشان نامی ملزم نے گلی میں کھیلتے بچے کو فلٹریشن پلانٹ پر لے جا کر اپنی ہوس کا نشانہ بنایا تھا، جرم ثابت ہونے پر گزشتہ روز عدالت نے ملزم کو زیادتی کے جرم میں عمر قید اور اغوا کرنے کے جرم میں دس برس قید اور ایک ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔