کراچی( اسٹاف رپورٹر ) گلستان جوہر بلاک 18 جوہر چورنگی پر ڈکیت نے بغیر کسی ڈر کے مارٹ کو آرام سے لوٹ لیا، سی سی ٹی وی فوٹیجز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ڈکیت دکان کے اندر داخل ہوا اور مالک کو سائیڈ روم میں بند کر دیا اور کیش لوٹنے کے بعد آرام سے فرار ہوگیا۔