کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ این بی سی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے مقابلوں میں سندھ اسٹرائیکرز کے باکسرز نے سات گولڈ میڈلز کے ساتھ برتری ثابت کر دی۔ پنجاب تھنڈرز نے دوسری اور بلوچستان ایگلز نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔مہمان خصوصی میجر جنرل یحییٰ سلیمان گوندل نے باکسنگ فیڈریشن کے صدر کرنل (ر) ناصر تنگ اورسیکریٹری جنرل میجر عرفان یونس کے ہمراہ انعامات تقسیم کئے ۔