کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کر کٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ ریڈ بال کرکٹ کو مضبوط بنانے کے لیے ہمیں اسپیشلسٹ کھلاڑیوں کو پرکشش ریڈ بال کنٹریکٹس دینے ہوں گے ، بین الاقوامی سطح پر ادھوری مہارت نہیں چلتی ، ہمیں اس وقت ایسے پُرعزم کھلاڑی درکار ہیں جو ہر چیلنج کے لیے مکمل طور پر تیار ہوں۔طویل فارمیٹ کے ساتھ ان کی وابستگی کو مضبوط بنانے کے لیے یہ ایک بہترین طریقہ ہوگا ، اس طرح وہ ہر سیزن میں کم از کم 5 فرسٹ کلاس میچز کھیلنے کے پابند ہوں گے، کھلاڑی اپنے نیچرل اسٹائل سے کھیلنے کی صلاحیت بدلنے یا فرنچائز کرکٹ کے پیچھے بھاگنے کی غلطی نہیں کریں گے۔ دوسری جانب سابق کپتان محمد حفیظ نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ہوم ون ڈے سیریز سے ورلڈ کپ کے لئے بہتر ٹیم کی تشکیل کے لئے فائدہ اٹھایا جائے اور مضبوط ٹیم کمبی نیشن تشکیل دینے کی کوشش کی جائے۔