کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ترجمان کے مطابق حکومتِ پاکستان نے پرو ہاکی لیگ میں قومی ٹیم کی شرکت کے لئے فنڈ جاری کردئیے ہیں، میڈیا میں مالی مشکلات کی خبروں کے بعد حکومت نے ہنگامی بناید پر لیگ کے لئے قومی ٹیم کے دورہ انگلینڈ اور بیلجیم کے لیے درکار تمام فنڈز جاری کر د یے، ہاکی فیڈریشن نے حکومت کے اس اقدام کو سراہاہے۔