• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(اسٹاف رپورٹر) کویت نے موجودہ جنگی صورت حال کے پیش نظرملک بھر میں کھیلوں کی تمام سرگرمیوں کی معطلی کو آئندہ احکامات تک بڑھانے کا اعلان کر دیا ہے۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق کھیلوں کی تمام سرگرمیوں کی معطلی کو بڑھانے کا یہ اعلان وزیر مملکت برائے امورِ نوجوانان و کھیل نے کیا۔وزارت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ فیصلہ ایک مشترکہ کمیٹی کی سفارشات پر کیا گیا، جو ملک میں جاری حالات کا کھیلوں کی سرگرمیوںپر اثرات کا جائزہ لے رہی ہے۔وزارت نے مزید کہا کہ صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے۔ نئی ہدایات تک کھیلوں کی سرگرمیاں بدستور معطل رہیں گی۔  یہ فیصلہ کھلاڑیوں کو مالی اور جانی نقصانات سے محفوظ رکھنے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔
اسپورٹس سے مزید