• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹر سڈل کو گرل فرینڈ نے بھی چاچا کہہ دیا

کراچی (جنگ نیوز) سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر پیٹر سڈل پی ایس ایل میں شرکت کے بعد اب دنیا بھر کے ’’چاچا‘‘ بنتے جارہے ہیں۔ انہیں ان کی گرل فرینڈ نے بھی چاچا کہہ دیا ہے۔ پیٹر سڈل نے لاہور لیگ کے اختتام پر سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کی تھی، جس پر فاسٹ بولر کی دوست نے کمنٹ کرتے ہوئے چاچا لکھا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ انہیں حارث رؤف نے مذاقاً چاچا کہا تھا ۔ اس سے قبل آسٹریلین بیٹر اسٹیو اسمتھ بھی انہیں چاچا کہہ چکے ہیں۔
اسپورٹس سے مزید