لاہور (خصوصی رپورٹر) صوبائی وزیر بلال یاسین نے صاف پانی اتھارٹی کو 5 ہزار سے زائد واٹر فلٹریشن پلانٹس کی بحالی کیلئے 30 جون تک مہلت دے دی۔ وزیر ہاؤسنگ کا کہنا تھا کہ شفافیت اور میرٹ پر زیرو ٹالرینس، ڈیڈ لائن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ بلال یاسین کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ سی ای او صاف پانی اتھارتی نے اجلاس میں جاری پراجیکٹس کی تفصیلات اور فریم ورک بارے بریفنگ دی۔ اضلاع میں جاری پراجیکٹس ، تحصیل سطح پر مانیٹرنگ فریم ورک تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔صاف پانی اتھارٹی کمپلیکس اور ڈسٹرکٹ کمپلینٹ سنٹرز بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔