لاہور( پ ر)نو منتخب گورنر سندھ نہال ہاشمی کی گزشتہ روز سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف سے مسلم لیگ ن سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ملاقات ہوئی۔ گورنر سندھ اور سابق وزیراعلی پنجاب کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر گورنر سندھ نہال ہاشمی کی جانب سے قیام امن کے لئے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کے کردار کی تحسین بھی کی گئی۔