کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کوئٹہ لیفٹیننٹ (ر) عمران شوکت نے کہا ہے کہ طلباء اور بچے ہمارے مستقبل کے معمار ہیں انہیں تعلیم کے دوران پولیس کے نظام اور فرائض کی بجا آوری کے حوالے سے مکمل آگاہی ہونیچاہیئے کہ کسی بھی ایمر جنسی کی صورت میں وہ 15کا نمبر یاد رکھیں اور فوری پر اس پر اطلاع دیں انہیں ریڈ لائن کے تصور سے ہی مکمل شعور و آگاہی ہونی چاہیئے اور پولیس افسران اوراہلکار بچوں کے ساتھ شفقت ، نرمی اور ہمدردی کے ساتھ پیش آئیںتاکہ وہ انہیں اپنا ہمدرد سمجھ سکیںان خیالات کا اظہار انہوں نے سکولوں کے طلباء کےتھانہ سول لائن کے خصوصی دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیاڈی آئی جی نے بچوں کو بتایا کہ پولیس عوام کی خادم ہے حاکم نہیں اس کا بنیادی مقصد اپنے فرائض کی بجا آوری کے دوران شہریوں کی خدمت اور حفاظت کو یقینی بنانا ہے انہوں نے بچوں کو ہدایت کی کہ وہ کسی بھی ایمرجنسی یا ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر 15 کا نمبر ہمیشہ یاد رکھیں اور فوری طور پر اس پر کال کریں پولیس حفاظت کی ضامن ہے اور ہر شہری کی ذمہ داری ہے کہ وہ قانون کی پاسداری کرے انہوں نے بچوں کو ’’ریڈ لائن ‘‘ کے تصور ہی سے شعور و آگاہی دی اور تاکید کی کہ کسی بھی صورتحال میں قانون کی حد کو عبور نہ کرنے دیں اور اگر کوئی شخص ایسا اقدام کرے تو فوراً پولیس کو اطلاع دینی چاہیئے۔