پشاور (کرائمرپورٹر) تھانہ پہاڑی پورہ کے علاقے گل اباد میں موبائل کے تنازعہ پر فائرنگ سے ایک جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئےہیں۔ فائرنگ سے علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا تھا۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق گل اباد کےعلاقے میں موبائل کے تنازعہ پر فریق اول عمر ولد سراج اور فریق دوم احمد نے ایک دوسرے پر فائرنگ کی ہے۔ فائرنگ سے عمر ولد سراج لگ کر جان بحق جبکہ اورنگزیب ولد جہانزیب، خلیل اور احمد زخمی ہو گئے تھے۔ پولیس نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر نعش کو پوسٹ مارٹم رپورٹ کیلئے منتقل کردیا جبکہ مجروحین کو علاج معالجہ کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس نےفریقین سے فائرنگ میں ملوث ملزمان کو گرفتارکر لیا ہے اور مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔