پشاور ( نیوزرپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج پشاور امتیاز علی (1)نے سوئمنگ پول میں تکرار پر فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزمان میں کو پھانسی جبکہ دوسرے کم عمر ملزم کو عمر قید اور 10 دس لاکھ روپے جرمانہ کی سز اسنادی۔ استغاثہ کے مطابق گرفتار ملزمان محمد عامر اور روحیل پر الزام ہے کہ انھوں نے 12جولائی 2024ء کو تھانہ خزانہ کی حدود نادرن بائی پاس پر واقع سوئمنگ پول میں راحت اور عمرحیات نامی نوجوانوں کے ساتھ زبانی تکرار پرطیش میں آکر دونوں پر فائرنگ کردی جس پر دونوں جا ں بحق ہوگئے جبکہ مقتول عمر حیات کا بھائی کامران بچ گیاجس پر پولیس نے کامران کی مدعیت میں دفعہ302,324کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتارکرلیا ۔ گزشتہ روز ملزمان کاٹرائل مکمل ہونے اور جرم ثابت ہونے پردفعہ 302میں ملزم روحیل کو واردات کے وقت کم عمر ہونے پر عمر قید جبکہ محمد عامر کو پھانسی اور دس دس لاکھ روپے جرمانہ مقتول کے ورثاء کو اداکرنے کے احکامات جار ی کئے گئے ، اسی طرح دفعہ324 میں دونوں ملزمان کو سات سال قید کی سزا سنادی جبکہ جرمانہ کی عدم ادائیگی کی صورت میں ملزمان کو مزید چھ ماہ کی قید جیل میں گزارناہوگی ۔