پشاور (کرائمرپورٹر) تھانہ رحمان بابا کے علاقے میں پٹرول پمپ میں رہزنی کی واردات کے دوران مسلح افراد اور پولیس اہلکار میں فائرنگ تبادلے سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا جبکہ نامعلوم افراد ہزاروں رقم لیکرفرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔ سی سی پی او ڈاکٹر میاں سعید احمد نے زخمی اہلکار کی ہسپتال میں عیادت بھی کی۔ واقعہ گزشتہ روز 10:30 بجے گلشنِ رحمان کالونی نزد قمردین گڑھی میں پی ایس او پمپ میں پیش ایا جہاں نامعلوم سنیچرز سیلز مین سے رقم اور چین چھیننے کی کوشش کی۔ اسی دوران اسسٹنٹ سب انسپکر کبیر خان،انچارج زنگلے تھانہ بڈھ بیر اپنی گاڑی میں سی این جی بھر رہے تھے اچانک مذکورہ سنیچرز سے آمنا سامنا ہونے پر ملزموں نےفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اہلکار کبیر خان گولی لگنے سے زخمی ہو گئےاور سنیچر سیلزمین سے 94 ہزار روپے چھین کر فرار ہوگیا۔ بعدازاں سی سی پی او ڈاکٹر میاں سعید احمدنے ایل آر ایچ ہسپتال میں زیرِ علاج اے ایس آئی کی عیادت کی اور انکی بہادری کو سراہا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس افسران بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور زخمی اہلکار کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے واقعہ میں ملوث ملزم کا سراغ لگانے اور اس کی گرفتاری کے لیے مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کر دی ہے۔