پشاور(این این آئی)آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن کی مرکزی جنرل کونسل نے مرحوم ملک نوید اعوان کی وفات سے خالی ہونے والے عہدوں پر نئی تقرریوں کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں بلال احمد کو مرکزی صدر، سید وقار علی شاہ کو صوبائی چیئرمین اور سوار خان کو صوبائی صدر مقرر کیا گیا۔ اجلاس کے بعد مرحوم ملک نوید اعوان کی یاد میں تعزیتی اجتماع بھی منعقد ہوا جس میں ملک بھر سے مزدور و ملازمین تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی اور ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔