• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل ٹیبل ٹینس شپ، انفرادی مقابلے آخری مرحلے میں داخل

پشاور (خصوصی نامہ نگار) 61ویں نیشنل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کے انفرادی مقابلے آخری مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں، مردوں کے ایونٹ میں شاہ خان، طلحہ بلال، عباس امجد اور عطاء اللہ منان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے جبکہ خواتین مقابلوں میں پنجاب کی کلثوم، واپڈا کی بسمہ، پرنیہ اور آرمی کی حائقہ سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔نیشنل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنلز میں شاہ خان نے شایان فاروق کو عباس امجد نے طہ کو جبکہ عطاء اللہ منان نے تیمور کو ہرا کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔ مقابلوں کے دوران ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبر پختونخوا تاشفین حیدر، پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اعجاز احمد اور نائب صدر و چیف آرگنائزر کفایت اللہ بھی موجود تھے۔ ڈی جی سپورٹس کا کہنا تھا کہ ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تمام سہولیات فراہم کی گئی ہیں تاکہ کھلاڑیوں کو بہترین ماحول میسر آ سکے، ایسے ایونٹس نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ 14 سال بعد پشاور میں نیشنل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کھیلی جا رہی ہے جس میں صوبوں اور مختلف محکموں سے 240 سے زائد مرد و خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔
پشاور سے مزید