کراچی (افضل ندیم ڈوگر )امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے خصوصی طیارے نے رات گئے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں لینڈنگ کی۔ پیرس میں طیارے کی ری فیولنگ کے بعد وفد اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگا۔ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اپنے سفر کیلئے مخصوص امریکی ایئر فورس کے بوئنگ سی 32 اے طیارے میں سفر کر رہے ہیں۔ طیارے سے خاتون اول، سیکرٹری آف اسٹیٹ، صدر کی کابینہ، کانگرس ارکان بھی سفر کرتے ہیں۔ طیارہ اسپیشل آپریشنز، وی آئی پی ٹرانسپورٹ کیلئے 1998 میں متعارف کرایا گیا تھا۔