• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران جنگ، پاکستانی سفارتی کوششوں سے کشیدگی میں کمی آئی، برطانوی جریدہ

کراچی (نیوز ڈیسک) برطانوی جریدے کا کہنا ہے ایران جنگ کے دوران پاکستانی سفارتی کوششوں سے کشیدگی میں کمی آئی۔امریکا اورایران کی لرائی کئی ہفتوں سے عالمی معیشت و علاقائی استحکام کے لیے خطرہ بنی ہوئی تھی،پاکستان خلیج میں امن کا غیر متوقع ثالث بن کر سامنے آیا، جنگ بندی دائرہ کار پر اختلاف برقرارہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان خلیج میں جاری کشیدگی کے دوران ایک غیر متوقع امن ثالث کے طور پر سامنے آیا ہے، جہاں ایران اور امریکہ کے درمیان دو ہفتے کی جنگ بندی میں اسلام آباد کی سفارتی کوششوں کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات میں اہم کردار ادا کیا، جس کے بعد فریقین نے 11 اپریل کو اسلام آباد میں براہِ راست ملاقات پر رضامندی ظاہر کی۔

ملک بھر سے سے مزید