• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیو کراچی گارمنٹس کارخانے پر فائرنگ کرنے کا مقدمہ درج کرلیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نیو کراچی صنعتی ایریا پولیس نے گارمنٹس کارخانے پر اندھا دھند فائرنگ کرنے کا مقدمہ درج کرلیا۔کیس کی تفتیش اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کو منتقل کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیو کراچی صنعتی ایریا کے علاقے منگل بازار کے قریب گزشتہ شب بھتہ نہ دینے پر بھتہ خوروں کی جانب سے گارمنٹس کارخانے کے سامنے اندھا دھند فائرنگ کی گئی تھی جس کے باعث علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا تھا ۔ نیو کراچی صنعتی ایریا پولیس نے فیکٹری کے مالک اقبال کے بیٹے کی مدعیت میں مقدمہ زیر دفعہ 384 ، 385 ، 324 ، 25 ٹیلی گراف ایکٹ اور 506 چونتیس کے تحت درج کرلیا ہے جس میں مدعی مقدمہ نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ نیو کراچی منگل بازار کے قریب پلاٹ نمبر 6613 پر گارمنٹس کا کارخانہ ہے۔
ملک بھر سے سے مزید