کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان میں تعینات بنگلادیش کے ہائی کمشنراقبال حسین نے 10 اپریل بروز منگل اپنے وفد کے ہمراہ کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی کا دورہ کیا جہاں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر وسیم قاضی اور یونیورسٹی کی اعلیٰ انتظامیہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔دورے کے دوران ہائی کمشنر اور ان کے وفد نے یونیورسٹی انتظامیہ اور فیکلٹی اراکین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر دو طرفہ تعلیمی روابط کے فروغ، مشترکہ تحقیقی منصوبوں، اور اسٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرامز کے آغاز سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔