کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 1973 کا آئین پاکستان کی تاریخ میں ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے، جس نے ملک کو جمہوری روح، وفاقی توازن اور اتفاقِ رائے پر مبنی اجتماعی شناخت عطا کی،یومِ دستور کے موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے 1973 کے آئین کو قومی وحدت، جمہوریت اور بنیادی حقوق کا دائمی عہد قرار دیا ہے۔