• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امید ہے آنیوالے وقت میں پیٹرول تین سو سے کم ہوجائے، ماہرین معاشی امور

کراچی (ٹی وی رپورٹ)ماہرین معاشی امور محمد سہیل اور خاقان نجیب نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے آنیوالے وقت میں پیٹرول تین سو سے کم ہوجائے، ڈیزل میں زیادہ کمی اس وجہ سے ہے کہ دنیا بھر میں وہ کم مل رہا تھا۔ تفصیلات کے مطابق جیو نیوز سے گفتگو میں ماہر معاشی امور محمد سہیل نے کہا کہ جنگ کے دوران ڈیزل کی قیمتوں میں بہت اضافہ ہوا تھااور جیسے ہی سیز فائر کی خبر آئی ہے کروڈ کی قیمتیں گری ہیں مگر ڈیزل کی قیمتیں عالمی مارکیٹ میں بہت زیادہ گر گئی ہیں ۔ انشورنس چارجز اور ٹرانسپورٹیشن وہ بھی کم ہوئے ہیں حکومت نے صحیح فیصلہ کیا ہے کہ جس تیزی سے قیمتیں بڑھا رہے تھے اسی تیزی سے قیمتیں کم کی ہیں اگر قیمتیں برقرار ہتی ہیں تو اگلے ہفتے مزید کمی ہوسکتی ہے۔ ٹارگٹڈ سبسڈی جاری ہے گی یہ اعلان بھی بہت اچھا ہے۔پیٹرول کی قیمتوں میں تھوڑی بہت کمی ہوئی ہے امید کی جاسکتی ہے آنے والے وقت میں پیٹرول تین سو سے کم ہوجائے۔ماہر معاشی امور خاقان نجیب نے کہا کہ ملک جو چیز نہیں بناتا اس کو بیرونی موومنٹ کی قیمتوں کے حساب سے چلنا چاہئے۔ڈیزل میں زیادہ کمی اس وجہ سے ہے کہ دنیا بھر میں وہ کم مل رہا تھا ۔
ملک بھر سے سے مزید